وفاقی دارالحکومت کے تعلےمی اداروں مےں منشےات فروشی کا دھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے تعلےمی اداروں مےں منشےات فروشی کا دھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گےا جس کے قبضے سے سات کلو20 گرام چرس برآمد کر لی گئی تھانہ نےلور لے علاقے مےںسپیشل انو ےسٹی گیشن یو نٹ نے کامےاب کا رروائی پر ملزم دھر لےا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے بڑے پےمانے پر تفتےش شروع کردی گئی جن تعلےمی اداروں مےں ملزم ےہ مکروہ دھندہ کر رہا تھا وہاں بھی اس کے نےٹ کی گرفتاری کےلئے فوری اےکشن کی ہداےات جاری کردی گئےں تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تعلیمی اداروں ، یو نیو رسٹیو ں ، کا لجوں اور سکولوں کے بچوں کو منشیا ت کا عادی بنانےوالوں کے خلاف کر یک ڈاﺅ ن کا حکم دےا جس پر پولےس اسلام آباد کے تمام تھانوں کی حدود مےں اےسے عناصر کے خلاف سرگرم ہوگئی ڈی ایس پی سی آئی محمد اشرف شاہ کی زیر نگر انی پولیس ٹیم نے نیلورفیکٹری محلہ پنڈ مستریاںمیں سکولز اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم قیس خان ولد جمال دین قوم زخہ خیل ساکن تحصیل لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے7کلو20گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر161مورخہ13-09-17بجرم9/Cنارکوٹیکس تھانہ نیلوردرج ہواگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش مےں ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا ءکو منشیا ت فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے ملزم کے دےگر ساتھےوں کی گرفتار ی کےلئے پولیس ٹیمیں چھا پے ما ر ہی ہیں ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے منشیا ت فروش جو بچو ں کے مستقبل اور معا شرے کا امن تباہ کر نے پر تلے ہیں ان کے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے 

ای پیپر دی نیشن