وقار یونس اسلام آباد یونائٹیڈ کے ڈائریکٹر اور باﺅلنگ کوچ مقرر

Sep 15, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق فاسٹ باو¿لر وقار یونس کو اپنی ٹیم کا ڈائریکٹر اور باو¿لنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے لیکن وہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائر ملتان سلطان کا حصہ بن گئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے وقار یونس کی اہم عہدے پر تقرری کا اعلان کیا۔وقار یونس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت اچھا موقع ہے۔ ہم باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھوج کیلئے چھوٹے ریجنز کو ہدف بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصباح کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے جب پاکستانی کرکٹ نچلی ترین سطح تک پہنچ چکی تھی اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیںاور اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مذید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اےک سوال کے جواب مےں وقار ےونس کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ سیکھا وہ اب اپنی عوام کو دینا چاہتا ہوں اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بن کے نوجوانوں کو سکھانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں باہر سے بیٹھ کر پاکستان سپر لیگ دیکھا کرتا تھا تو اسلام آباد یونائیٹڈ مجھے ایک فیملی کی طرح لگتی تھی، میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں واپس آئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ایسے کپتان کے لیے جو خود بلے باز ہو، باو¿لنگ کوچ کا ساتھ ہونا فائدہ مند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقار یونس کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں اور ان کا انتخاب اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔وقار یونس نوجوان باولرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہورلڈ الیون کاپاکستان میں آنا ہماری کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے سیریز کے دونوں میچوں میں اچھا مقابلہ ہوا ورلڈالیون کی بیٹنگ اچھی ہے پاکستان کی باولنگ اچھی ہے۔ فائنل میں پاکستان کے لئے اچھا ہو گا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش ہے پورا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلنے کے بعد پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ کو اپنی تجاویز دوں گااسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ سابق ڈائریکٹر وسیم اکرم کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ وہ ہمارے باو¿لرز کیلئے بہترین استاد ثابت ہوئے اور ہم ان کی خدمات کیلئے شکرگزار ہیں۔وقار یونس اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باو¿لنگ کی ذمے داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں