کیپ ٹاو¿ن ( آن لائن ) سابق ساوتھ افریقی کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ پر سٹیلا نامی خاتون کا 10 سال کے دورانیہ میں 150 دفعہ ریپ کرنے کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد انہیں جیل بھیجچ دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سابق کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو 18 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابق کرکڑ ڈیون ٹالجرڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 میچ کھیلے۔ انہوں نے ایک دفعہ پاکستان میں اپنے دورہ کے دوران ہیٹرک بھی کی تھی۔سابق کرکٹر سٹیلا نامی خاتون کے ساتھ 10 سال کے دوران متعدد بار ڈرا دھمکا کر ریپ کرتے رہے جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت بار ڈیون ٹالجرڈ کو انکار کرنے کی کوشش کی مگر وہ ڈیون ٹالجرڈ کی دھمکیوں سے بہت ڈری ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے متعدد بعد خودکشی کی بھی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ بالاخر انہوں نے 2015 میں ہمت کر کہ پولیس کو فون کیا اور انہیں سب کچھ بتایا تاہم عدالت کی جانب سے آج کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو 18 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔