فاروق آباد، فیصل آباد، ساہیوال: 4 سالہ بچے، نوعمر لڑکے اور خاتون سے اوباشوں کی زیادتی

فاروق آباد/ فیصل آباد/ ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر فاروق آباد کے گائوں کوٹ سٹھیاں میں ایک اوباش نوجوان عتیق نے اپنے ہی گائوں کے ایک سکول ٹیچر حق نواز کے 4 سالہ بیٹے علی نواز سے بد فعلی کر ڈالی اور فرار ہو گیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد کی بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک میں نوعمر محمود کو ملزم جاوید نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ ساہیوال کے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ساہیوال کے چک نمبر 4/10 ایل سے رضوان وغیرہ دو ملزمان نے منظور بی بی کی جواں سال بیٹی (ا۔ر) کو گھر سے اغواء کر لیا نامعلوم مقام پر لے جا کر کمرہ میں بند کردیا جہاں پر رضوان اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...