دنیا کی معمر ترین ماں پانڈا ”باسی“ چین میں چل بسی

بیجنگ (بی بی سی) جنوب مشرقی چین کے شہر فوژو کے ایک چڑیا گھر کے مطابق دنیا کی معمر ترین مادہ پانڈا مر گئی ہے۔ 37سالہ ”باسی“ نامی یہ مادہ پانڈا اپنی نسل کے تمام پانڈاﺅں سے زیادہ عمر رسیدہ تھی اس کی عمر انسانی اعتبار سے 100 برس کے برابر تھی۔ جائنٹ پانڈا کو چین کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کا تحفظ کیا جاتا ہے۔کئی عشروں کی کوششوں کے بعد اب ان کی نسل معدومی کا شکار نہیں ہے۔ باسی کا نام اس وادی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں سے یہ ملی تھی اور وہ چار پانچ سال کی عمر سے پانڈا کے ادارے میں مقیم تھی۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات کو اس ادارے میں باسی کے اعزاز میں ہونے والی ماتمی تقریب براہ راست نشر کی۔ اہلکار کے مطابق 1990 کے ایشیائی کھیلوں کا میسکوٹ باسی سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...