لوئر دیر ، مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے ہاشم خان 2ساتھیوںسمیت جاں بحق

Sep 15, 2017

لوئردیر(صباح نیوز)چکدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے 2 ساتھیوںسمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق جمعرات کے روزچکدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیںپولیس کے مطابق لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہاشم خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں اس دوران فائرنگ سے ایم پی اے کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے ہاشم خان جے یو آئی(ف )سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ تھے۔

مزیدخبریں