کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ کے شہری علاقوں میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کر دیا۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات نے کراچی کی نصف آبادی کو گم شدہ کر دیا ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے شہری علاقوں میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔