نئے چیئرمین نیب کیلئے جلد نام دینگے‘ تحریک انصاف‘ متحدہ‘ جماعت اسلامی‘ اے این پی سے رابطہ کر لیا: خورشید شاہ

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لیے جلد نام دیں گے اور ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنچ نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے جب کہ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے کیونکہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ اسکا خاتمہ ضروری ہے۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور اے این پی سے رابطہ کرلیا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لیے جلد نام دیں گے اور ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...