عمران خان ریلو کٹوں کے سردار، لیڈر کو کوکین سمیت کوئی نشہ نہیں کرنا چاہیے: مشاہد اللہ

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے عمران خان کو ریلو کٹوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنے اردگرد ریلوکٹے نظر نہیں آتے،عمران خان سمجھتے ہیں قانون صرف دوسروں کے لیے ہے،ان کے لیے نہیں ، وہ قانون سے بھاگتے ہیں،اوربھاگتا وہی ہے جو بزدل ہوتاہے، اور غیر قانونی کام کرتا ہے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے کیسز ثابت شدہ ہیں کسی لیڈر کو کوکین سمیت کوئی نشہ نہیں کرنا چاہیے۔پاکستان میں سازش کے تحت کرکٹ کو بند کیا گیا تھا،کرکٹ کی واپسی خوش آئندہے اس سے عوام کو خوشی ملی ہے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون کی زد میں آ چکے ہیں۔ عمران خان ریلوکٹوں کے سردار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...