جسٹس منصور 15 روزہ نجی دورے پر برطانیہ چلے گئے‘ جسٹس یاور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہونگے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ 15 روزہ نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس یاورعلی قائم مقام چیف جسٹس ہونگے ۔ جسٹس یاور علی آج قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جسٹس انوار الحق ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری آج صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن