اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے، کیس میں نیب کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل کیس اب حتمی مرحلے میں ہے، یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل میں شریف خاندان نے 700 ملین کا فراڈ کیا ہے، اس کیس میں شریف خاندان کی جان جاتی ہے، امید ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کا ٹرائل ہوگا کیونکہ اس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تمام جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل کیس اب حتمی مرحلے میں ہے۔ حدیبیہ پیپر مل کیس میں عوامی مسلم لیگ کو پارٹی بنایا گیا ہے، میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا۔ نیب کے پاس ابھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے۔ اس کیس میں نیب کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں۔ طلال چوہدری کی طرح ناچا گروپ نہیں ہوں میں بھنگڑے نہیں ڈال سکتا۔