جمعیت علماءپاکستان قاری زوار بہادر گروپ اور سنی تحریک کی تحریک لبیک کے امیدوار شیخ اظہر رضوی کی حمایت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان (قاری زوار بہاد رگروپ) کی اعلیٰ اختیارتی کمیٹی نے لاہور حلقہ این اے 120 میں تحریک لبیک یا رسول کے امیدوار شیخ اظہر حسین کی حمایت کا اعلان کردیا اس فیصلے کا اعلان جے یو پی کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی اجلاس کے موقع پر جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کیا۔ دریں اثناءپاکستان سنی تحریک اراکین رابطہ کمیٹی شیخ محمد نواز قادری ، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ حافظ رمضان قادری نے صوبائی آفس پیر مکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی تحریک این اے 120پر تحریک لبیک پاکستان کے نامز امیدوار شیخ محمد اظہر رضوی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کےلئے اہلسنت کی تمام تنظیمات کو ایک ہوکر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ ،اہلسنت ملک کی اکثریت ہونے کے باوجود کمزور اس لئے ہیں کہ سیاسی طور پر ہم ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن