کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب صوبائی سیکرٹری پی آئی اے اسکاﺅٹس شمس خاں نے کہا ہے کہ اسکاﺅٹ تحریک با ہمی امن ،محبت ،بھائی چارہ اور خدمت خلق کا عالمگیر پیغام دیتی ہے۔بہتر معاشرہ اور بہتر نسل کی تشکیل کیلئے ہمیں مزید اقدامات کرنے ہونگے یہ بات انہوں نے پی آئی اے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر قومی ہفتہ ا سکاﺅٹنگ کی اختتامی تقریب سے صدارتی خطاب میں کہی۔سیکرٹری ایونٹس غلام قادر اور سیکرٹری ایڈمن ملک سلیم اقبال پروگرام آرگنائزر تھے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ورلڈ اسکاﺅٹس اسلامک کمیٹی آف امریکہ سید ا حتشام نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری پبلک ریلیشنز سید محبوب قادری کے مطابق پی آئی اے اسکاﺅٹس کے تحت ملک بھر میں کراچی ،کوئٹہ،ملتان ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اورپشاور پی آئی اے اسکاﺅٹس ہیڈ کوارٹرز پر ڈسٹرکٹ کمشنرز نے پرچم کشائی سے تقریبات کا آغاز کیا اور سینکڑوں روور اسکاﺅٹس، گرلز ،بوائز اور شاہین اسکاﺅٹس نے سوشل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ (کے بی او ) ڈسٹرکٹ کے تحت اسکاﺅٹس نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انجینئرنگ ڈسٹرکٹ کے تحت اسکاﺅٹس دستوں نے امن واک میں حصہ لیا ۔ماڈل اسکول ڈسٹرکٹ کے تحت اسکاﺅٹس نے شجر کاری مہم میں ۲۰۰ سے زائد پودے لگائے۔گرل اسکاﺅٹ ڈسٹرکٹ کے تحت اسکاﺅٹس نے ہل پارک جنرل ہسپتال میںمریضوں کی عیادت کی، پھولوں کے گلدستے اور تحائف تقسیم کئے۔اکیڈیمی ڈسٹرکٹ کے تحت اسکاﺅٹس نے گلستان جوہر چوک پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول میں حصہ لیا۔ پمفلٹ، بینرز اور ہینڈ بلزکے ذریعے زندگی کی حفاظت ،حادثات سے بچنے کی تدابیر ۔زیبرہ کراسنگ پر معزوروں اور ضعیفوں کی مدد کیلئے اگاہی فراہم کی گئی ۔صوبائی عہدیداران سید محبوب قادری،غلام قادر بلوچ،محمد طارق اور ثناءاﷲ بزنجو نے تمام پروگراموں کی سرپرستی کی ۔