ونیکے تارڑ (نامہ نگار) تین صدیاں دیکھنے والے 115 سالہ رانا منگت علی محلہ قادر آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ صاحبزادہ پیر ضیااللہ رضوی نے پڑھائی۔ مرحوم کے سو سے زائد پوتے پڑپوتے، نواسے نواسیاں ہیں اور وہ آخری دم تک باجماعت نماز ادا کرتے رہے۔