بنکوں پر سائبر حملے، پاسداران انقلاب کی حمایت:11 ایرانی شخصیات، کمپنیوں پر امریکی اقتصادی پابندیاں عائد

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شمالی کوریا پر چین اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ریکس ٹلرسن نے کہا شمالی کوریا پرسفارتی دبائو بڑھانے کیلئے فرانس اور برطانیہ سے مشاورت کی ہے۔ لیبیا میں داعش کو دوبارہ پھیلتا نہیں دیکھنا نہیں دیکھنا چاہئے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے متعلق پالیسی کا ابھی جائزہ لے رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے ایرانی دھمکیوں کو صرف جوہری تناظر میں نہیں دیکھا جائے گا۔ انقلاب پاسداران گارڈز کی حمایت اور بنکوں پر حملوں کے الزام پرامریکی محکمہ خزانہ نے 11 ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن