کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور ی کیلئے ایکنک کو پیش کیا جائیگا

Sep 15, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ منصوبہ بندی کی سب کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو پیش کیا جائیگا۔ اجلاس سینیٹر کریم خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے پر منظوری ملتے ہی عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ کراچی کو پانی کی سپلائی کے منصوبے کے فور کو مکمل کرنے میں وفاق اور صوبائی حکومت گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ منصوبہ 25ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔ اب تک اس منصوبے پر 3.1 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں اور اس میں سے 2.5 ارب روپے وفاقی حکومت نے فراہم کئے ہیں۔ نئے پی ایس ڈی پی میں منصوبے کیلئے 9ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ وے ، ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام چینی کمپنی کو دیدیا گیا ہے۔ اس پر 1.9 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اور یہ 2020ء میں مکمل ہوگا۔

مزیدخبریں