امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ روس اور چین کو شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔شمالی کوریا کی جانب سے انٹرمیڈیٹ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو جاپانی فضائی حدود سے ہوتا ہوا گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر امریکا نے چین اور روس پر بلاواسطہ ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ روس میں شمالی کوریا کے سب سے زیادہ مزدورکام کرتے ہیں اور چین شمالی کوریا کوتیل دینے والا سب سے بڑا ملک ہے، دونوں ممالک کو شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر خاموش نہیں رہنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریاکی اشتعال انگیزی سے اس کی سفارتی اوراقتصادی تنہائی میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب امریکا اورجنوبی کوریا کی افواج میزائل کا اندازہ لگارہی ہیں جب کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے حکام کو مزید حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا برقی مقناطیسی دھماکے اور کیمیا ئی حملے کرسکتا ہے۔