امریکی شہربوسٹن کے نواح میں دھماکہ ، درجنوں مکانات میں آگ بھڑ ک اٹھی

Sep 15, 2018

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی شہر بوسٹن میں متعدد دھماکوں کے بعد درجنوں مکانات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے، دھماکے ممکنہ طور پر گیس لائنوں میں خرابی کے باعث ہوئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی شہر بوسٹن کے مضافات میں متعدد دھماکے ہوئے جس کے باعث درجنوں مکانات میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر بوسٹن کے مضافات میں رہائشی علاقے دھماکوں کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات اور عمارتوں میں آگ لگ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے ممکنہ طور پر گیس لائنوں میں خرابی کے باعث ہوئے، جبکہ دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں عملہ پہنچ چکا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ حکام نے بھی شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت کی ہے۔خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی اصل وجوہات اب تک واضح نہیں ہوسکیں، جبکہ امریکی ریاست میساچوسٹس میں قائم ایک گیس کمپنی نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ وہ گیس لائنوں کی مرمت کا کام کررہی ہے، دھماکوں کی یہ وجہ ممکن ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس کے باعث ہونے والے دھماکوں سے ہرطرف دھواں پھیل چکا ہے، اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں۔

مزیدخبریں