پاکستان کیساتھ تعلقات تناؤکاشکار ، نئی حکومت سے ملکر کام کرناچاہتے ہیں :امریکہ

Sep 15, 2018

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی دفتر خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے، مائیک پومپیو کی مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا دورہ مختصر مگر اہم تھا۔ نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی دفتر خارجہ ہیتھر نونرٹ کا کہنا تھا وزیر خارجہ مائیک پومیپو کی پاکستانی قیادت سے مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں۔ امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ ترجمان کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے کچھ خدشات کو تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن تعلقات میں بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے ساتھ معاملات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ افغانستان کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان حکومت معاونت کیلئے تیار ہے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت ہی کرے گی۔
امریکہ

مزیدخبریں