بھارت، اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالے بدترین ممالک ہیں: اقوا م متحدہ

Sep 15, 2018

اقوام متحدہ (این این آئی) اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کو دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جہاں شہریوں کو قتل، تشدد، غیر قانونی اور بلاجواز گرفتاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی نویں سالانہ رپورٹ میں بھارت کو ان 38 ممالک میں شامل کرلیا جہاں شہریوں کو قتل، تشدد، غیر قانونی اور بلاجواز گرفتاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کشمیریوں پر ظلم، اقلیتوں سے نا انصافی اور نچلی ذاتوں پر تشدد بھارت کا بھیانک چہرہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کرلیا ہے۔ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اینڈریو گلمور نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی طرف سے تیار کی جانے والی سالانہ رپورٹ اگلے ہفتے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں