محرم الحرام اورہماری ذمہ داریاں

Sep 15, 2018

مکرمی! محرم الحرام ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے اس اسلامی سال کے آتے ہی جگہ جگہ امن و امان قائم کرنے اور فضاء پرامن بنانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ اس ماہ میں ہماری دینی و ملی ذمہ داری یہ کہ ہم اپنے علاقوں میں امن و امان کے لئے سرگرم ہو جائیں۔ ہمیں فرقہ وارانہ کشیدگی کے تمام مظاہر کو ملیامیٹ کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا اور فرقہ پرست مولویوں، دہشت گردوں اور امن کے دشمنوں کیخلاف آہنی دیوار بننا ہو گا۔ ہر عالم دین کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی اصلاح کرے اپنے قول و فعل میں تضاد نہ ہونے دے۔ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے رب العزت سے دلی دعا ہے کہ محرم الحرام امن و امان اور خیریت سے گزر جائے اور اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو دشمنوں کے ناپاک عزائم اور فرقہ واریت کے ناسور سے محفوظ فرمائے اور ہمیں ا س کی سلامتی اور بقا استحکام کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین! (محمد سرفراز خان ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹائون شپ لاہور)

مزیدخبریں