بھارتی سپریم کورٹ کا 24 سال بعد خلائی سائنسدان کو 5 لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

نئی دہلی (صباح نیوز) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کیرالہ حکومت کو حکم دیا ہے کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنس دان نمبی نارائنن کو 5 لاکھ ہرجانہ ادا کیا جائے اور یہ رقم جھوٹا مقدمہ قائم کرنے والے پولیس افسران سے لی جائے گی۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپنے حکم میں ہرجانے کی ادائیگی کے علاوہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو سائنس دان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے اور غلط تحقیقات کرنے والوں کا تعین اور سزا کی سفارش کرے گی۔ بھارتی خلائی تحقیقی ادارے کے سائنس دان کو 24 سال قبل دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں کیرالہ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ سائنس دان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں رکھا گیا جو نامور سائنس دان کی بدنامی اور اہل خانہ کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن