لاہور‘ اسلام آباد (آن لائن+ آئی این پی) سابق سینیٹر چودھری محمد سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد سینٹ میں خالی ہونیوالی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے پنجاب سے 11 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان، اعجاز چوہدری، ولید اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ دریں اثنا پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (کل) اتوار تک ہوگی۔