حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 776ویں عرس کی تقریبات جاری، بہشتی دروازے کی قفل کشائی کل ہو گی

پاکپتن (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 776 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں، بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کل ہوگی، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کی تقریبات درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی اپنے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کے ہمراہ ادا کررہے ہیں، اس دوران لاکھوں عقیدت مند عرس کی رسومات میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں، 15روزہ عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کل بروز اتوار کو ادا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...