وکلاء کو احتساب عدالت احاطے میں داخل ہونے سے روکنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ برہم

Sep 15, 2018

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کو احتساب عدالت کے احاطے میں داخل ہونے سے روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو روکنے سے متعلق ہدایات جاتی کیں۔

مزیدخبریں