شاہدرہ اور شیخوپورہ روڈ کی تاجر برادری کا پیاف فائونڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر)شاہدرہ اور شیخوپورہ روڈ کی تاجر برادری نے بھی پیاف فائونڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پیاف فائونڈرز الائنس ایسوسی ایٹ کلاس کیمپین کے انچارج محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے انجمن تاجران شاہدرہ کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں کہا کہ ہماری الائنس امسال بھی گزشتہ سالوں کی طرح کلین سویپ کرے گی جلسے میں حامد حسین خان، انجم سعید، ملک محمد گلزار،عبد الحمان غوری، نعیم اللہ چوہدری حاجی ذوالفقار علی واریہ،، ملک طاہر نعیم و دیگر اورملحقہ مارکیٹس کے تاجروںنے شرکت کی اور الائنس کے قائدین محمد علی میاں شیخ محمد آصف میاں نعمان کبیرخواجہ خاور رشید، ذیشان خلیل، میاں وقار اس موقع پرمحمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے کہا کہ تمام تاجر برادری کے مسائل ہمارے مسائل ہیں،دوسری طرف کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے بھی پیاف فائونڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ کٹاربند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس نے تاجر برادری کی خدمت کا فریضہ بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیا اور باصلاحیت تاجروں کو نمائندگی دی ہے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اجلاس سے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر میاں محمد نواز اور سیکریٹری جنرل چودھری محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...