اسحق ڈار کی واپسی کے لیے برطانیہ نے پاکستان سے درخواست طلب کر لی آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا: ترجمان برطانوی سفارتخانہ

Sep 15, 2018

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی واپسی کے لیے برطانیہ نے پاکستان سے تحریری طور پر درخواست طلب کرلی ہے۔ حکومت پاکستان نے تاحال اسحق ڈار کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی۔ تاہم درخواست موصول ہونے کے بعد برطانوی آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ برطانوی سفارت خانے کے ترجمان نے اسحق ڈار کی واپسی حوالے سے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین انصاف اور احتساب کے حوالے سے خوشگوار تعلقات موجود ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے درمیان کوئی ایسا معاہدہ تو موجود نہیں جس میں دونوں ممالک کے مابین مجرمان کا تبادلہ کیا جا سکے تاہم پاکستان کی جانب سے باقاعدہ درخواست کے بعد برطانوی آئین کے مطابق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اسحق ڈار/ درخواست

مزیدخبریں