مستقبل میں پانی کا مسئلہ مزید شدید ہو جائیگا، احتیاط سے استعمال کریں: صدر

اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے پاکستان اس وقت پانی کی قلت سے دوچار ہے تاہم مستقبل میں یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کرجائے گا۔ جمعہ کو پانی کی کمی سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا پانی کی قلت کاتعلق گلوبل وارمنگ سے بھی ہے تاہم جس طرح پاکستان میں پانی کا استعمال کی جاتا ہے وہ طریقہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کیا جائے تو پانی بچ سکتا ہے انہوں نے شہروں میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی وہ بھی پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ڈیم فنڈز کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی وہ اس فنڈ میں پیسے جمع کرانے پر توجہ دیں۔صدر مملکت نے کہا زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں، حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔ دریں اثنا صدر ڈاکٹر عارف علوی جمعہ کو اسلام آباد سے کراچی روانگی کےلئے پہنچے تو اسلام آباد ائرپورٹ پر وہ بغےر کسی پروٹوکول کے پہنچے اور پرواز نمبرER - 305 مےں سوار ہوگئے۔ قبل ازےں طےارے مےں سوار ہونے سے پہلے وہ وےٹنگ ہال مےں دےگر مسافروں کے درمےان بےٹھے رہے۔ وےٹنگ ہال مےں مسافر ان کے ساتھ سےلفےاں بنانے مےں مصروف رہے۔
صدر علوی/ پانی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...