200طیارے لیکر بھی پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے: بھارتی ائرچیف مستقبل قریب میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان نہیں: وزیر دفاع نرملا

نئی دہلی(آئی این پی+صباح نیوز)بھارتی ائر چیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے،ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت حاصل کرنا ہو گی، پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ائیرچیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے۔ بھارتی فضائیہ کے چیف نے مودی سرکارکے جنگی طاقت ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائیرچیف بریندرسنگھ کا کہنا تھا بھارت کوخطرات لاحق ہیں، ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں۔بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جب تک سرحد پار سے برآمد کی جانے والی دہشت گردی پر روک نہیں لگائی جاتی، مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت مذاکرات کی تجدید چاہتی ہے تو اسے دہشت گردی کے محاذ پر کارروائی کرنی ہوگی۔ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے باوجود کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔ انہوں نے یہ باتیں بھارتی انگریزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔
بھارتی ائرچیف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...