لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برطانیہ میں دارالعوام کے کسی بھی اجلاس میں پہلی بار اپنے بچے کو ساتھ لانے والی خاتون رکن لبرل ڈیموکریٹ کی ڈپٹی رہنما جوسونسن جمعرات کے اجلاس میں پراکسی ووٹنگ پر بحث میں اپنے بیٹے گیبرل کے ساتھ شرکت۔ جو سونسن نے کہا اجلاس میں پہلے ہونے والی بحث میں وہ اپنے 11 ہفتے کے بیٹے کو ساتھ نہیں لائی تھیں لیکن بحث کے دوران ایوان سے اٹھ کر چلی گئیں تاکہ اپنے بیٹے کو خوراک دے سکیں اور اسی دوران ان کا بیٹا سو گیا۔ جوسونسن نے کہا کہ’ ان کے پاس آپشنز تھیں کہ اس ( بیٹے) کو نیند سے جگایا جائے اور اس کو 20 منٹ کے لیے کسی کے حوالے کر دیا جائے یا اندر جائیں اور بیٹھ جائیں، اس میں کوئی نقصان بھی نہیں تھا اور وہ ( بیٹا) زیادہ تر وقت میں سوتا رہا۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمان میں جدت لانے کی جانب ایک قدم ہے جس میں یہ پیغام دینا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے حوالے سے ذمہ داریاں اپنے کام کے ساتھ نبھا سکتے ہیں۔
بچہ/ دارالعوام