لاہور(نیوزرپورٹر)جدید میڈیکل ریسرچ سے اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ 1396سے زائد لا علاج بیماریوں کا علاج حجامہ طریقہ علاج کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اگر حجامہ تھراپسٹ انسانی جسم کی ساخت یعنی اناٹو می اور فزیالوجی کا ماہر ہوکیونکہ اس علم کے بغیر حجامہ لگوانا علاج سے زیادہ نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل حجامہ تھراپسٹ ڈاکٹر بلال احمد اور ڈاکٹر محمد افضل میو نے حجامہ کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اب پاکستان میں بھی ایلو پیتھک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی پناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی جانب سے باقاعدہ میڈیکل حجامہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جہاں حجامہ سے پہلے مریض کی مکمل ہسٹری لی جاتی ہے اور ضرورت کے تحت لیب ٹیسٹ بھی تجویز کئے جاتے ہیں۔
حجامہ سے 1396بیماریوں کا علاج ممکن ہے: ڈاکٹر بلال احمد
Sep 15, 2018