وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے:سعدیہ سہیل رانا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ وزیر اعظم ہائوس کا سالانہ خرچ 47 کروڑ روپے ہے وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے اسی طرح گورنر ہاؤس مری پر سال میں پنجاب حکومت نے 60 کروڑخرچ کئے، گورنر ہاؤس مری کو ایک ہیریٹج بوتک ہوٹل بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اقدام ملکی خزانہ پر بوجھ کم کرنے کی کاوش ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر چلنے والے بے جا اخراجات کو ختم کر کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...