عوام کے مسائل حل نہ کئے تو پی ٹی آئی کا حال بھی ن لیگ جیسا ہوگا:میاں ایوب

Sep 15, 2018

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شوخیاں مارنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی کاموں کی طرف توجہ دے اس طرح کے بیانات سے وقتی طور پر وہ سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ تو کرواسکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتے اس لئے اگر انہوں نے واقعی عوام کے دل جیتنے ہیں تو پھر عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے وگرنہ ان کا انجام بھی (ن) لیگ جیسا ہی ہو گا ۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو ایسے کاموں میں الجھا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے جن کا عوام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے عوام کو اصل ضرورت ہے کہ انہیں پینے کا صاف پانی مپہیا کیا جائے ‘ انہیں بہترین نکاسی آب کا سسٹم فراہم کیا جائے ‘ انہیں صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں ۔

مزیدخبریں