لاہور(کامرس رپورٹر) 13ستمبر 2018 کو تعینات ہونے والے سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب سینئر بیورو کریٹ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے 31 مارچ2015 کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کو بطور چیئر پرسن جوائن کیا۔ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی اپنے ساڑھے تین (3.5)سال قیام کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز میں شاندار اضافے کا باعث بنے۔اور پنجاب ریو نیو اتھارٹی کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہوئے۔جہاں محصولات 43 ارب روپے تھی و ہاں ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی شب وووز محنت اور جا ںفشا نی کی بدولت 3 سال کے مختصر عرصے میں یہ وصولی تقریباََ10 1ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی اور انکی ٹیم کی کوششوں سے رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر آج 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔