امام حسینؓ نے باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں عظیم ترین ہیں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے حق پر ڈٹ جانے باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا سبق دیا واقعہ کربلا دنیا بھر میں حق کا ساتھ دینے والوں کیلئے درس گاہ کی حیثیت رکھتا ہے باطل کی کوئی حیثیت نہیں ہوئی سچ ہمیشہ زندہ رہتا ہے کربلا کے میدان سے اٹھنے والی آواز آج بھی زندہ و جاوید ہے اور تاحیات رہے گی حضرت حسینؓ نے مشکل راستہ چنا مگر ان کی استقامت کو دنیا سلام پیش کرتی ہے امام عالی مقام نے بتا دیا حق پر جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں دریغ نہیں کرنا چاہئے شکست باطل کا مقدر بن جاتی ہے آپؓ کی سیرت سے ہمیں دین کیلئے ہر قربانی پیش کرنے کا درس ملتا ہے امام حسینؓ کی سیرت اپنا کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے جو مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا انعام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...