حضرت عمرؓ اور حضرت امام حسینؓ کی اسلام کیلئے خدمات بے مثال ہیں:ممتاز اعوان

لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ ممتازاعوان اور مولانا زبیر ورک نے کہا شہادت عمر فاروقؓ، سیدنا حسینؓ سراسر امن کاپیغام ہیں انکی عظیم تعلیمات کو اپناکر پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ سیدنا عمرفاروقؓ اور سیدنا امام حسینؓ کی اشاعت اسلام کے لئے گراں قدر خدمات اور بے مثال جدوجہد ولازوال قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے۔ اسلام کی بنیادوں میں ہمارے اسلاف کا خون شامل ہے جو ہمیں راہ اسلام میں مال جان سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔ مولانا زبیرورک نے کہا مذہب اسلام کی تمام تر تعلیمات امن وسلامتی پر مبنی ہیں جنہیں اپنا کر ہم فرقہ پرستی، شدت پسندی، گروہ بندی اور ہر قسم کی انتہاپسندی سے نجات پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے ضمن میں مذہبی جماعتوں کی مشترکہ امن کانفرنس 16ستمبر اتوار کو لاہور تحفظ ختم نبوت میں ہو گی جس میں فرقہ واریت کے خاتمے اورامن واتحاد کے لئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...