البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مسجد آگاہی سرگرمیاں جاری

Sep 15, 2018

لاہور (پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ آئمہ حضرات کے تعاون سے لاہور کی مختلف یونین کونسلوں میں مساجد آگاہی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ آگاہی کمپین کا مقصد نمازیوں کو صفائی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ گندگی سے پاک ماحول کے حصول میں عام شہری کا کردار یقینی بنایا جا سکے۔ جمعہ کے روزیوسی 77 میں واقع جامع مسجدشملہ پہاڑی میں البیراک ٹیم نے خطیب صاحب سے ملاقات کی۔ انتظامیہ سے خطبات میں صفائی کی اہمیت اور معاشرتی ذمہ داریوں کو موضوع بنانے کی درخواست کی گئی۔البیراک ٹیم نے شہریوں بالخصوص نمازیوں میںآگاہی بروشرز تقسیم کئے۔

مزیدخبریں