تیونس سٹی(آئی این پی)تیونس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک غیر قانونی تارکین وطن کو سنبھالنے کا اہل نہیں ہے، تیونس میں سردست صرف ایک ریفیوجی مرکز ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افریقی ملک تیونس کے حکام کا خیال ہے کہ ان کا ملک بحیرہ روم سے بچائے جانے والے مہاجرین کو سنبھالنے کا اہل نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مہاجرت کا کہنا ہے کہ اس مسلم اکثریتی آبادی والے ملک میں انسانی ہمدردی کے لیے کوئی بنیادی ڈھانچہ دستیاب نہیں ہے۔