لندن(آئی این پی)سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن برائون نے کہا ہے کہ دنیا ایک مرتبہ پھر مالیاتی بحران کا شکار ہو رہی ہے، حکومتیں مالیاتی بحران کی وجوہ کے خاتمے میں ناکام ہو چکی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن برائون نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر مالیاتی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ حکومتیں 10سال قبل پیدا ہونیوالے مالیاتی بحران کی وجوہ کے خاتمے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے گارجین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت دنیا کسی قائد کے بغیر ہے اور حالت غیر یقینی ہے ۔
دنیا پھر مالیاتی بحران کا شکار ہونے کے قریب ہے،گورڈن برائون
Sep 15, 2018