آرٹسٹ کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں:توقیر ناصر

Sep 15, 2018

َاہور(کلچرل رپورٹر)آرٹسٹ اور آرٹ کا تحفظ عظیم قوموں کی میراث ہوتی ہے،آرٹسٹ کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،ہمیں فنکاروں کی انشورنس کا ایسا نظام وضع کرناہے جس سے دیر پااور مثبت نتائج برآمد ہوں۔ان خیالات کا اظہار حکومت پنجاب کی ہدایت پر آرٹسٹوں کی انشورنس کرنے کی پالیسی مرتب دینے کے حوالے سے چیئرمین الحمراء توقیر ناصر کی زیر صدرات الحمراء کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیاجس میں چیئرمین توقیر ناصرنے تجویز پیش کی کہ ایسے فنکار جو بہت سنیئر اوراس وقت بیماری کی حالت میں ہیں ان کوفوری طور پر رجسٹر کیاجائے۔اجلا س میں سنیئراداکار مسعوداختر،میاں اعجاز الحسن،نامور فلم ڈائریکٹر سیدنور،اداکارہ نشو بیگم،شاعر امجد اسلام امجد ،سنیئر آرٹسٹ قدوس مرزا، جاوید اقبال کارٹونسٹ،اداکارجاوید رضوی،ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے، ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغری صدف،فلم ڈائریکٹر پرویز کلیم اور ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچرل ذوالفقار علی زلفی نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ آرٹسٹوں کی انشورنس کو صاف،شفاف اور معیاری بنانے کے لئے وہ تمام اقدامات برؤے کار لائے جائیں گے جن کی ضرورت محسوس کی جائے گی ،اس کام کے لئے سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

مزیدخبریں