لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سپورٹس کیلنڈر جلد جاری کردیا جائے گا، ہر سال ڈسٹرکٹ کی سطح پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں 34کھیلوں کی مقابلے منعقد کرائے جائیں گے، پسماندہ علاقوں سے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کرکے آگے لائیں گے، سپورٹس پالیسی کی تیاری اولین ترجیح ہے۔