مستقبل میں عوام کو سپورٹس کے شعبہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی:تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں سپورٹس کے فروغ کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، مستقبل میں عوام کو سپورٹس کے شعبہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے سربراہ اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کے دوران کیا، دونوں معزز شخصیات نے صوبائی وزیر کھیل سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...