حسن علی ‘شاداب خان نے ہیئر سٹائل بدل لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس ) کرکٹ میں پیسے کی چکا چوند نے کھلاڑیوں کے انداز بھی بدل دیئے ہیں۔آپ کو یاد ہوگا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں وہاب ریاض کی مونچھوں کی خوب دھوم مچی تھی، اس کے علاوہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا بھی بالوں کو طرح طرح کے انداز دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسن علی اور شاداب خان نے خود کو ایک منفرد ہیئرسٹائل دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے کھیل سے شائقین کا دل جیت پاتے ہیں یا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...