مینزٹائٹل مصر کے یوسف سلیمان کے نام‘ ویمنز ٹرافی روان ایلز بی لے اڑیں

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) مصحف سکواش کمپلیکس میں مصر کے ورلڈ نمبر48یوسف سلیمان نے ہانگ کانگ کے ورلڈ نمبر22 لیو آ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دے کرسیرینا ہوٹلز چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ جیت لی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز مصرکی کی روان ایلربی کو حاصل ہوا ، انہوں نے اپنی ہم وطن نادا عباس کو 3-0سے شکست دی،وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ارشد خان مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے سابق صدر و سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان، سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان، سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی، آنریری سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان ، ایئر فورس اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام بھیہ موجود تھے۔مردوں کے فائنل میں مصر کے ورلڈ نمبر48 یوسف سلیمان نے ہانگ کانگ کے ورلڈ نمبر22 لیو آکے خلاف پہلی دو گیمز 11-13اور11-13سے ہارنے کے باوجود بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلی تین گیمز11-7،11-7اور11-6سے شکست دے کر نہ صرف ایک بڑا اپ سیٹ کیا بلکہ چیمپیئن شپ جیت لی۔ یہ میچ 76منٹ تک جاری رہا۔خواتین کی سیرینا ہوٹلز پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل مصر کی کھلاڑیوں رووان ایلربی اور ناداا عباس کے مابین کھیلا گیا جس میں رووان ایلربی نے اپنی ہم وطن نادا عباس کو بآسانی3-0سے شکست دے کر چیمپیئن شپ ٹرافی جیت لی، سکور یہ رہا:11-8، 11-8اور11-2، یہ میچ 36منٹ تک جاری رہا ۔پاکستان سکواش فیڈریشن اور سیرینا ہوٹلز کے اشتراک سے منعقدہ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی ۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...