پاکستان کوالیفکیشن رجسٹرڈ کے ڈیٹا کی صفائی کی جائے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ پاکستان کوالیفکیشن رجسٹرڈ (پی کیو آر) جو کہ اکتوبر 2016میں شروع ہوا تھا، کے ڈیٹا کی صفائی کی جائے ۔ پی کیو آر پاکستان کوالیفکیشن فریم ورک کا حصہ ہے۔ پی کیو آر ایک آن لائن ڈیٹا بیس ہے جس میں تسلیم شدہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات اور ڈگری پروگراموں کے اندراج کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ کالجوں اور ان کے پروگراموں کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ اگرچہ جامعات کی جانب سے بیشتر معلومات فراہم کر دی گئی ہیں مگر تاحال کچھ جامعات کے ڈگری پروگراموں کی معلومات نامکمل ہیں اور اسناد کے ٹائٹل کی مماثلت نہیں ہے ۔ جامعات کے وائس چانسلرز کو جاری کردہ ایک خط میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ پی کیو آر کے فوکل پرسنز اور متعلقہ اسٹاف کو بتائیں کہ پی کیو آر میں پہلے سے اندراج شدہ ڈیٹا کی صفائی کریں تاکہ وہ انفارمیشن جو دو دفعہ پی کیو آر کا حصہ بنائی گئی ہے یا کوئی ٹائپنگ کی غلطی ہے تواسے درست کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات کو30ستمبر2018تک اپ ڈیٹ کر دیں ۔

ای پیپر دی نیشن