اسلام آباد (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی"آلودگی سے پاک سرسبزپاکستان" مہم کے تحت عنقریب مالیوں کے لئے تربیتی کورس متعارف کرے گی۔ چار ماہ دورانیہ پر مشتمل اِس تربیتی کورس میں وہ تمام لوگ تربیت حاصل کرسکیں گے جو اپنے اردگرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ حالیہ برسوں میں یونیورسٹی نے باغبانی کے میدان میں تعلیم و تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔ شعبہ باغبانی کی انچارج ٗ فوزیہ انجم کے مطابق طلبہ و طالبات کے لئے ایک پر امن ٗ خوبصورت اور صحت مند ماحول پیدا کردیاہے۔یونیورسٹی نے کیمپس کے اندر ایک نباتاتی باغ بھی بنایا ہے۔ اس باغ کے اندر گلاب کا باغ گرین ہائوسسز اور کیکٹس گارڈن بنایا گیا ہے۔ باغ گلاب میں گلاب کے 100مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں ۔