غیر معیاری صفائی،تبارک ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ ، بندو خان کو دس ہزارروپے جرمانہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کینٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے کی ناقص و غیر معیاری صفائی کے خلاف کاروائیاںتبارک ریسٹورنٹ کو غیر معیار صفائی پر ایک لاکھ بندو خان کو دس ہزار جرمانہ روپے جرمانہ کیا گیا۔تر جمان کینٹ بو رڈ قیصر محمو د کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس و میڈیکل کے خلاف آپریشن میںمصریال روڈ، پشاور روڈ، حیدر روڈ، صدر، کشمیر روڈ، اور ٹینچ بھاٹہ کے علاقوں میں 30عدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جن میں14عدد فوڈ پوائنٹس کو شوکاز نوٹس دیے ، تبارک ریسٹورانٹ کو غیر معیاری صفائی پر ایک لاکھ روپے ، بندو خان کو 10,000/-روپے اور ماسٹر بریانی کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس و میڈیکل پر سیل کیا گیا علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں سے کھانے پینے کے 50عدد نمونہ جات حاصل کیے گئے ، جن کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن