پنجاب قرآن بورڈ کا اجلاس طباعت سے متعلق امور پر غور

Sep 15, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب قرآن بورڈ کے معاملات کے لیے اجلاس ذوالفقار احمد گھمن ،سیکرٹری اوقاف پنجاب کی زیر صدارت ایوان اوقا ف میں انعقاد پذیر ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب،مولانا غلام محمد سیالوی چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ موجود تھے ۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پنجاب قرآن بورڈکو"دی پنجاب ہولی قرآن (پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ) ایکٹ ورولز 2011ء کے مطابق قرآن پاک کی اشاعت کو یقینی بنانے اس پر عمل درآمد کے لیے تمام ناشران اور طباعتی اداروں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت فرمائی ۔قرآن پاک کے لیے طے شدہ شرائط کی خلافی ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزیدخبریں