صاحبزادہ سعیدالحسن شاہ نے صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امورکا قلمدان سنبھال لیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سعید الحسن شاہ نے وزیر کا قلمدان گزشتہ روز سنبھال لیا ، اور دربار حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ پر نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کی ۔ اس موقع پر ذوالفقار احمد گھمن ،سیکرٹری اوقاف پنجاب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب بھی موجود تھے ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جناب وزیرا وقاف ومذہبی امور پنجاب کو دربار شریف کے معاملات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوںنے محکمہ اوقاف پنجاب کی طرف سے زائرین کوفراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

ای پیپر دی نیشن