پی این ایس سیف کا مصرکی بندرگاہ الیگزینڈریا کا تربیتی و خیر سگالی دورہ

لاہور(خبر نگار)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مصرکی بندرگاہ الیگزینڈریا کا تربیتی و خیر سگالی دورہ کیا۔تیسرا سورڈ کلاس فریگیٹ پی این ایس سیف پاک بحریہ کے جنگی فلیٹ کے اٹھارویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کا صف اول کا جہاز ہے ۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں اور سنسرزسے لیس ہے اور مختلف النوع خطراتی ماحول میں ہر نوعیت کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اینٹی سب میرین وار فیئر ہیلی کاپٹر Z9ECبھی جہاز پر موجود ہوتا ہے۔الیگزیڈریا کے پانیوں میںپہنچنے پرمصر نیوی کی پٹرول کرافٹ نے پی این ایس سیف کو اپنے حفاظی حصار میں لیکر بندرگاہ تک پہنچایا۔بندرگاہ آمد پر قائرہ میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی اور مصری نیوی کے رابطہ آفیسر نے جہاز کا استقبال کیا۔بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسرنے الیگزینڈریا نیول بیس کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل ایہاب محمد سوبہی اور دیگرعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے مصر کی عوام بالخصوص مصری بحریہ کے لیے پاک بحریہ کے سربراہ کی نیک خواہشات پہنچائیں۔انہوں نے جہاز کے قیام کے دوران بھر پور تعاون کی فراہمی پر مصری بحریہ اور الیگزینڈریاپورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔کمانڈنگ آفیسر نے الیگزینڈریا میں یادگارِ شہدائے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔بندرگاہ پر تین روزہ قیام کے دوران، پاک بحریہ کے آفیسرز وجوانوں نے مصری بحریہ کے جہازوں انوار السادات اور تاہیہ مصر کا دورہ کیا جبکہ مصر ی بحریہ کے آفیسرز نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین فٹ بال کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن